اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے علاقائی ممالک کے خلاف صیہونی حکومت کی تباہ کن سرگرمیوں کو چھپانے کی کوشش قرار دیا۔
نشر ہونے کی تاریخ 2025/1/28
رہبر انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ حکومتی عہدیداروں، اسلامی ممالک کے نمائندوں، سفیروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے عید بعثت رسول اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ بعثت ایک مسلسل اور دائمی تحریک ہے فرمایا کہ بعثت کی برکتوں سے ہر دور میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج روبوٹکس، مصنوعی ذہانت اور الیکٹرانک جنگ سے مستفید ہو رہی ہے اور ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
خواتین ہندوستانی صحافیوں اور قلمکاروں کا اسلامی جمہوریہ ایران کا سفر۔
نئے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے کی خواہش کے اظہار کے جواب میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغرب کو تہران کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کرنے ہوں گے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران مغربی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ ایران کے تجارتی و اقتصادی لین دین کی بیلنس شیٹ مثبت ہوگئي ہے۔ ایران کے محکمہ فروغ تجارت کے شعبہ مغربی ایشیا نے مغربی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ تجارت کی تفصیلات جاری کیں۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ وہ ایران اور عراق کی حمایت و مدد کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ لبنان میں حتیٰ ایک دن کے لئے بھی اس کی غاصبانہ موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایک ایرانی پہلوان کو روس کے بین الاقوامی کشتی مقابلوں میں بہترین غیر ملکی پہلوان کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔