Aug ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • لداخ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ

ہندوستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ لداخ کے علاقے میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم اور پتھراؤ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

خبروں کے مطابق لداخ کے علاقے میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کئے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے چینی فوجیوں کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔
ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان پتھراؤ کے واقعے کے بعد ہندوستان اور چین کی سرحدوں پر کشیدگی اور بھی بڑھ گئی ہے۔
پچھلے کئی ہفتے سے سکم میں ڈوکلام سرحدی علاقے میں ہندوستان اور چین کی افواج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں اور سرحد پر شدید تناؤ پایا جاتاہے۔
واضح رہے کہ لداخ کی سرحد پر بھی دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہمیشہ کشیدگی کا ماحول رہتا ہے اور کئی بار چینی فوجیوں نے لداخ کے اندر گھسنے کی کوشش کی ہے۔
اس سے پہلے دوہزار سولہ میں بھی ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان لداخ میں جھڑپ ہوچکی ہے۔

ٹیگس