Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • دہلی میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم ایک ہیڈ کانسٹبل ہلاک

دہلی میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک ہیڈکانسٹبل کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ جبکہ شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے پر امن مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے ۔

دوسری طرف شاہین باغ کی خاتون مظاہرین نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر دہلی اور دیگر علاقوں میں پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ پر امن مظاہرین پر لاٹھی برسانا تاریک دور کی یاد تازہ کرتا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے پیر کو دہلی کے جعفر آباد، موج پوری اور چاند باغ نامی علاقوں میں سی اے اے این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے کرنے والوں پر بدترین تشدد کیا ہے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نےلوگوں کی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔اس درمیان دہلی کے گوکل پوری نامی علاقے میں سی اے اے کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تصادم میں ایک ہیڈکانسٹبل رتن لال کی موت ہوگئی ہے ۔

پولیس نے اتوار کو علی گڑھ میں بھی سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والی خواتین پر لاٹھی چارج کیا تھا۔

ٹیگس