Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدوں پر امن کی برقراری

ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں میں امن کی برقراری کے بارے میں اتفاق رائے کی خبر ہے۔

ہندوستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی اور بیجنگ نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن کے تحفظ کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان فوجی کمانڈروں کی سطح پر چھے نومبر کو ہندوستان کے شہر چوشول میں مذاکرات کا نیا دور انجام پایا تھا جبکہ اگلا دور جلد ہی انجام پائے گا۔

کچھ عرصے قبل دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان لداخ کے سرحدی علاقے میں خونریز جھڑپ ہوئی تھی جس میں دونوں طرف کے کئی فوجی مارے گئے تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو ہزار تین کے بعد سے اب تک سرحدی اختلافات کے بارے میں مذاکرات کے کئی دور انجام پا چکے ہیں۔

ٹیگس