Apr ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کا مشورہ، ماضی سے سبق حاصل کرو

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ حکومتوں کی غلطیوں سے سبق حاصل کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے ارنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے امريكی وزير خارجہ كے حاليہ ايران مخالف بے بنياد دعووں كے ردعمل ميں امريكی انتظاميہ كو مشورہ دیا ہے كہ وہ ايران كے حوالے سے جارحانہ پاليسيوں كو اپنانے سے گريز كرے اور ماضی کی امريكی حكومتوں كی غلطيوں سے سبق حاصل کرے ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور ديا كہ آج امريكہ كو جس چيز كی ضرورت ہے وہ يہ ہے كہ ايران كے خلاف بے بنياد الزامات، جھوٹی كہانيوں اور ايران فوبيا كی سازشوں كا سلسلہ بند كرے اور اسلامی جمہوريہ كے ساتھ عزت اور وقار پر مبنی رويہ اختيار كرے    ۔

محمد جواد ظريف نے كہا كہ امريكہ كی ماضی کی حكومتوں نے گزشتہ چار دہائيوں سے دشمنی اور سازشوں پر مبنی پاليسيوں كے ذريعے ايران كو نشانہ بنايا، پابنديوں اور دھكميوں كے حربے استعمال كئے مگر ان كو كچھ حاصل نہيں ہوا ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے كہا كہ امريكہ جان لے كہ وہ اب عالمی برادری كو بے بنياد الزامات اور جھوٹے دعووں سے گمراہ نہيں كرسكتا جبكہ عالمی جوہري توانائی ادارے نے اپنی متعدد رپورٹوں ميں ايسے من گھڑت الزامات كا بھانڈہ پھوڑ ديا ہے۔ 

محمد جواد ظريف نے اپنےامريكی ہم منصب كی جانب سے ايران پر دہشتگردی كی حمايت كرنے كے الزام اور ميزائل پروگرام كے خلاف بے بنياد دعووں كوسختی سے مسترد اور ان كی مذمت كی ۔

ٹیگس