Jul ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران تکفیری سوچ اور دہشتگردی کے خلاف باہمی تعاون کے لئے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ تکفیری سوچ اوردہشتگردی کے خلاف باہمی تعاون کے لئے تیار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے آج پیر کے روز تہران کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے 13ویں ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایران نہ تکفیری سوچ کو مانتا ہے اور نہ ہی دہشتگردی کو تسلیم کرتا ہے بلکہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے آج عراق، شام، پاکستان، افغانستان، یمن اور نائیجیریا میں  جو کچھ ہورہا ہے وہ الہامی ادیان یا کسی بھی مذہب کے لئے قابل قبول نہیں اور ایسی سفاکانہ کارروائیوں کی مذمت کی جاتی ہے.

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران دوسرے ممالک میں  بھی دہشتگردانہ کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کرتا ہےعبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ آج بین الاقوامی منظم جرائم انسانیت کے لئے خطرہ ہیں لہذا ایسے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور اجتماعی مشاورت ناگزیر ہے.

ٹیگس