Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  •  ایران و افغانستان مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے تیار

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر نے زاہدان میں افغانستان کے صوبہ قندھار کے گورنر کے ساتھ نشست میں چابہار اور رامشار میں مشترکہ سرمایہ کاری کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سیستان و بلوچستان کے گورنر علی اوسط ھاشمی نے زاہدان میں افغانستان کے صوبہ قندھار کے گورنر زلمے ویسا کے ساتھ مشترکہ نشست میں کہا کہ افغانستان، چابہار بندرگاہ کے ذریعے براعظم افریقہ اور ہندوستان تک پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس بجلی، گیس، سمندر اور بندرگاہوں کے امکانات اور وسائل ہیں اور وہ ان میدانوں میں افغانستان کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر نے کہا کہ اس صوبے کی میڈیکل یونیورسٹیاں، افغان طالبعلموں کو داخلہ دینے کے لئے تیار ہیں۔
اس نشست میں قندھار کے گورنر زلمے ویسا نے بھی دونوں ملکوں کے تاجروں اور ایران و افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے سالانہ تین ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر تاکید کی۔
صوبہ قندھار کے گورنر نے اس اجلاس میں سیستان و بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں افغان طلبہ کے لئے حصول تعلیم کے مواقع فراہم کئے جانے کی بھی اپیل کی۔

ٹیگس