تیل گیس کی دریافت و استخراج کو لے کر یمنی حکومت اور چین میں معاہدہ
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت تیل و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے چین کے درمیان تیل اور گیس کی دریافت و استخراج کےلئے سرمایہ گزاری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیسرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن کی وزارت تیل و معدنیات نے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت تیل و گیس کی دریافت اور اسکے استخراج کے شعبے میں چین یمن میں سرمایہ کاری کرے گا۔
یمن کے دارالحکومت صنعا پر انصاراللہ کے کنٹرول کے بعد کسی غیر ملکی فریق سے ہونے والا یہ پہلا معاہدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ صنعا کی مرکزیت کے ساتھ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی طرف سے غیر ملکی کمپنیوں کو یمن میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دلانے پر مبنی یمن کی دن رات کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
صنعا حکومت نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی ترغیب دلاتے ہوئے اُنہیں یمن کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ وہ اس ملک میں موجود گنجائشوں، سرمایہ کاروں کو ملنے والی مراعات اور سہلوتوں کا جائزہ لینے کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کریں۔
رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن نے ساتھ ہی غیر ملکی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی حمایت یافتہ حکومت کے علاقے میں سرمایہ کاری کرنے سے پرہیز کریں۔