Jun ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  •  امریکی صدر کے غیر سنجیدہ اقدامات سے ایران کو فائدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عہد شکنی ، بدنامی اور جوہری معاہدے سے علیحدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بدنامی سے ایران کو فائدہ پہنچےگا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اوراقتصادی ماہرین کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کہا کہ ایران کچھ طاقتوں کےمقاصد کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اسی لیے وہ ایران کی تباہی کے خواہاں ہیں.انہوں نے جوہری معاہدے پر بعض ملکی ناقدین کےسوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات صرف جوہری معاہدے کی بات نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے ٹرمپ نے ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون (ایپک) NAFTA''اور 'پریس معاہدے' جیسے دیگر معاہدوں کو نظر انداز کر دیا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ صرف مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہیں ہوئے ہیں بلکہ انہوں نے کئی عالمی معاہدوں سے امریکہ کو نکال دیا ہے جس کی وجہ سے امریکی صدر کو عالمی سطح پر سیاسی ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کو ختم کرنا اور ایران کو اس عالمی معاہدے سے پسپائی پر مجبور کرنا چاہتا ہے .انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی بھی حالت میں اس معاہدے پر قائم رہیں گے..

ٹیگس