Oct ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران صحیح سمت میں حرکت کررہا ہے: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی

امریکی پابندیوں،غلط بیانی اور پروپیگنڈوں کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران صحیح اور درست سمت میں حرکت کر رہا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سرپرست کرنل فروتا کا کہنا ہے کہ ایران کی حرکت صحیح اور درست سمت میں ہے۔ فروتا نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا تعاون قابل قدر ہے اور ایران درست اور صحیح سمت میں حرکت کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی کئی رپورٹوں میں ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے صحیح سمت میں حرکت کرنے سے متعلق رپورٹیں شائع کیں۔

 

ٹیگس