Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کی ٹیم بین البراعظمی کپ کے فائل میں

ایران کی بیچ فٹبال ٹیم متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر بین البراعظمی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

دبئی سے ہمارے نمائندے کے مطابق جمعے کی شب کھیلے گئے میچ میں ایران کی بیچ فٹبال ٹیم نے میزبان ٹیم کو پنالٹی کی بنیاد پر چار تین سے ہرا دیا۔
ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ ایک ایک سے برابر رہا جس کے  بعد پنالٹی کے ذریعے میچ کا فیصلہ کیا گیا جو ایران نے جیت لیا۔
ایران کی قومی بیچ فٹبال ٹیم مسلسل دوسری بار بین البراعظمی کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔
بین البراعظمی کپ کے ایک اور میچ میں اسپین کی ٹیم روس کو چار دو سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ 
 بین البراعظمی بیچ فٹبال کپ کا فائنل آج رات کھیلا جائے گا۔ 

ٹیگس