Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے فضائی دفاع کے کمانڈر نے کہا ہے کہ "حامیان ولایت اٹھانوے فوجی مشقوں " میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی شبیہ سازی کی جائے گی ۔

ایرانی فوج کے فضائی دفاع کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے جمعرات کو حامیان ولایت اٹھانوے فوجی مشقوں کے موقع پر کہا کہ مشقیں صوبہ سمنان میں چار لاکھ سولہ ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر انجام دی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ دشمن کے پیدا کردہ اہداف کا پتہ لگانے پر مشتمل ہوگا اور مشقوں کے دوسرے مرحلے میں اہداف کی شناخت کے ساتھ ہی مشقوں میں موجود دفاعی سسٹم سے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔جنرل صباحی فرد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ پروگرام کے مطابق ان فوجی مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فضائی دفاع کے فوجی ، جنگ کے حقیقی اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرنے کی مشقیں کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے فضائی دفاع کے کمانڈر نے یاد دہانی کرائی کہ جیسا کہ پہلے بھی ثابت کیا جا چکا ہے ، اسلامی جمہوریہ ایران کے فضائی حدود میں دشمن کے داخل ہونے کا نتیجہ ان کی ذلت و خواری کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

ٹیگس