Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی اقدام کی ضرورت ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات اپنے ٹویٹر پیغام میں عالمی برادری سے دنیا کے مختلف ملکوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی بیماری کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکہ کی لت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی عزم و اردادے اور اقدام کی ضرورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ پابندیاں عائد کرنے کی امریکی بیماری کے اثرات واشنگٹن کے دوست اور دشمن ممالک پر پڑ رہے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا راستہ اجتماعی طور پر اس سے مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران امریکہ نے اپنے دشمن ممالک کے ساتھ ساتھ اپنے اتحادی ممالک پر بھی پابندیاں عائد کیں۔

امریکہ نے اپنے دفاعی بجٹ 2020 میں ایران، روس، شمالی کوریا اور چین کے علاوہ ترکی اور یورپی ممالک پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ٹیگس