Mar ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کی پیشرفت کا سلسلہ جاری، ذیابیطس کی دوا تیار کرلی

ایران نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور اب ایران میں دوا بنانے والی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ذیابیطس کی دوا تیار کرلی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی دوا ساز کمپنی کے ڈائریکٹر مجتبی طباطبائی نے کہا کہ "اگزونا ٹائیڈ " نامی دوا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔

دواساز کمپنی کے ڈائریکٹر مجتبی طباطبائی نے کہا کہ دواؤں کی فراہمی معاشرے کی بنیادی ضروریات میں سے ہے اور اس شعبہ میں خاص توجہ مبذول کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران دواسازی کے شعبہ میں بھی استقلال کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ دواؤں کے شعبہ میں اغیار سے وابستگی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود سائنس و ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور اب ایران نے ذیابیطس کی دوا بھی تیار کر لی ہے۔

ٹیگس