May ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • کورونا کے غیرملکی مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران میں مقیم غیر ملکی کورونا کے مریضوں کا علاج پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایران نے اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں سے اجلاس میں کہا کہ ایران میں مقیم غیر ملکی کورونا متأثرین کا اچھی طرح سے اور مکمل طور پر علاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا ایران میں جو غیرملکی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں ان کو ہر طرح کی طبی خدمات علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ کورونا کے مشتبہ مریضوں کا پتہ لگانے اور ان کے ٹیسٹ کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ ہی وزارت صحت کے اسکریننگ منصوبے کو جاری رکھ کر عوام کی صحت و سلامتی کے تحفظ میں اہم کردارادا کیا جا سکتا ہے۔

درایں اثنا ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ اس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب ایران کے ٹرانسپورٹ کے وزیر محمد اسلامی نے شہروں کے درمیان حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے نظام کی بحالی اور ملک کی گیارہ سرحدوں پر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

ٹیگس