Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran

عمان کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ دریائے عمان سے مسلسل دو شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عمانی میڈیا کی جانب سے فراہم کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس ملک کے ساحل پر دو آئیل ٹینکرز پر حملہ کیا گیا ہے۔

یہ دونوں آئیل ٹینکرز، خلیج فارس سے تیل لے کر جا رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق دو آئیل ٹینکرز پر حملہ ہوا اور انہوں نے مدد کی درخواست کی ۔

ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ٹیگس