Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • دہشت گرد امریکی فوج کی داعشی عناصر کے لئے حمایت

شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترک فوج کے حملے کے دوران دہشت گرد امریکی فوجیوں نے دسیوں داعشی دہشت گردوں کو شام سے باہر نکال لیا ہے

شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ غاصب اور دہشت گرد امریکی فوجیوں نے شام کے علاقے الحسکہ میں الشدادی جیل سے کم سے کم اسّی داعشی دہشت گردوں کو نکال کر عراق منتقل کردیا ہے -

شامی ذرائع ابلاغ نے داعشی قیدیوں کی تصویریں نشرکی ہیں جو الحسکہ شہر کی سینٹرل جیل پر ترکی کی بمباری کے بعد وہاں سے فرار کررہے ہیں -

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ہی داعش کو جنم دیا ہے اور شام میں اس کی بھرپور حمایت کی ہے - اس کے علاوہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں اپنے دہشت گرد فوجیوں کو بھی تعینات کردیا تھا ۔

 

ٹیگس

کمنٹس