Oct ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  •  شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود کے مظالم

سعودی شیعوں کے خلاف آل سعود حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے

رپورٹوں کے مطابق آل سعود حکومت دوہزار گیارہ سے اب تک قطیف علاقے کے ایک سو اٹھائیس شیعہ مسلمانوں کو شہید کر چکی ہے۔

سعودی عرب کے قطیف علاقے کی ٹوئیٹر پر فعال سعودی شخصیت نے ایک پیغام میں اس علاقے کے شیعہ مسلمانوں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رہنے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی حکومت ، دوہزار گیارہ سے اب تک قطیف کے ایک سو اٹھائیس افراد کو شہید کر چکی ہے جن میں اکتالیس افراد کو جیل میں ہی قتل کر دیا گیا ہے۔

ٹوئیٹر پر سرگرم  سعودی شخصیت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شہر قطیف کے شیعوں کی سرکوبی میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے لکھا ہے کہ پورا علاقہ سیکورٹی محاصرے میں ہونے اور سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقوں میں غیرملکی صحافیوں کے داخل ہونے پر پابندی کی وجہ سے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود حکومت کے بہت سے جرائم منظر عام پر نہیں آپاتے۔

قطیف مشرقی سعودی عرب کا ایک شیعہ نشین علاقہ ہے اور تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے تاہم یہاں کے شہریوں کو شیعہ ہونے کی بنا پر ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اسی بنا پر اس علاقے میں سعودی حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔

ٹیگس