Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان: ملٹری اکیڈمی پرخودکش حملے میں 18 ہلاک و زخمی

افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے 6 افراد کو ہلاک کردیا۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کابل حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ  اس حملے میں6 افراد مارے گئے ہیں جن میں 2 عام شہری اور 4 ملیٹری کے اہلکار شامل ہیں اور5 شہریوں سمیت 12 افراد زخمی ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ حملہ ہم نے نہیں کیا تاہم ابھی تک کسی بھی دوسرے گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رواں برس ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات جاری ہیں اور 18 سالہ جنگ کے بعد امریکہ  مذاکرات کے بہانے افغانستان سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس