Feb ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی بادشاہ سے صیہونی خاخام کی ملاقات

صیہونی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک صیہونی خاخام نے ریاض میں سعودی بادشاہ سے ملاقات کی ہے۔

صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں اپنے محل میں صیہونی خاخام ڈیویڈ روزین سمیت کئی ملکوں کے وفود سے ملاقات کی ہے۔
اس سے قبل امریکہ کی صیہونی لابی کے سربراہ آرتھر اسٹارک نے کچھ دیگر حکام کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔
 
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت بعض عرب ممالک کے صیہونی حکومت کے ساتھ پہلے سے ہی خفیہ تعلقات تھے تاہم گذشتہ مہینوں کے دوران یہ تعلقات برملا ہوگئے ہیں اور یہ ممالک صیہونی حکومت سے گہرے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ عرب ممالک ایسے عالم میں صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت فلسطینیوں کی سرکوبی کے ساتھ ہی بہت سے عرب و اسلامی علاقوں میں بدترین جرائم کر رہی ہے۔ 

ٹیگس

کمنٹس