Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran

یمن نے اتوار کو چار نئے اور پیشرفتہ ائیر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی کر دی ۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اتوار کے روز ثاقب -1، ثاقب -2، ثاقب -3 اور فاطر-1 ایئر ڈیفینس سسٹم کی رونمائی کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  ہماری فوج نے اپنی اندرونی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایئر ڈیفینس سسٹم کو مضبوط بنانے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت انصاراللہ کےسربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی جانب سے دفاعی طاقت میں اضافے کے وعدوں کا حصہ ہے۔

مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ نئے دفاعی سسٹم سعودی اتحاد کے خلاف جنگ کی صورتحال کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ٹیگس