Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد سے حملے کی جرائت چھین لیں گے، یمنی وزیر دفاع

یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفیس سسٹم کی تقویت کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو آئندہ فضائی حملوں کی جرائت نہیں ہوگی۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے رواں عیسوی سال کو اپنے ملک کی کامیابیوں کا سال قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سن دو ہزار بیس ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا سال ہوگا۔ یمن کے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ وہ دن جلد آئے گا جب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیارے ہماری فضاؤں میں داخل ہونے کی جرائت بھی نہیں کرسکیں گے۔دوسری جان یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن جبتور نے کہا ہے کہ ملک تمام محاذوں پر کامیابی کے ساتھ پیشقدمی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کو کسی بھی میدان میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔

وزیراعظم حبتور نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ بند نہ کی تو آرامکو کی تیل تنصیبات سے تیل برآمدات کو ناممکن بنا دیا جائےگا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہد المشاط نے اتوار کے روز اندرون ملک تیار کیے جانے والے چار دفاعی نظاموں کی رونمائی کی تھی۔

ٹیگس