Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۰ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی بڑی کارروائی ترکی سے وابستہ 150 دہشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے آج ادلب صوبے کے سراقب شہر میں دہشتگرد گروہوں جبهت النصره اور اجناد القوقاز کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا۔

اسپوتنیک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے سراقب شہر میں تقریبا 150 دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔ دہشتگرد آج ناکام حملے کے بعد سراقب شہر کے افس اورالنیرب علاقوں سے فرار کر گئے۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب  کو دہشت گردوں سے  پاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں اور کئی علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد بھی کرالیا ہے۔  تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔

ٹیگس

کمنٹس