May ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • یمن، اماراتی اور سعودی لڑاکوؤں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوئیں

یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنگجؤوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شبوہ اور ابین صوبوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنگجؤوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں نے صوبہ ابین کے صدر مقام شہر زنجبار کی جانب پیشقدمی کی ہے جبکہ امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل نے اعلان کیا ہے کہ الشقرہ کے علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور عبوری کونسل کے جنگجؤوں کو حملے کا خطرہ ہے۔ سعودی عرب اور امارت کے درمیان یمن میں روز بروز بڑھتی ہوئی جھڑپیں اس ملک میں اپنا اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے ہو رہی ہیں۔

ان جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس