Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی عرب کی ایک اور بربریت، نو خواتین اور بچوں کو شہید کر دیا

سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے شمال مشرقی یمن کے الجوف صوبے میں ایک گاڑی پر حملہ کر کے نو خواتین اور بچوں کو شہید کر دیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو الجوف صوبے میں عام لوگوں کی تین گاڑیوں پر بمباری کر دی جن میں بیس خواتین اور بچے سوار تھے۔ اس حملے میں نو خواتین اور بچے شہید جبکہ باقی دیگر زخمی ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ خواتین اور بچے الماطعرہ قبیلے سے تعلق رکھتے تھے جن کی گاڑیوں کو الجوف صوبے کے شعف ضلع میں نشانہ بنایا گيا۔

الجوف کے گورنر نے بتایا ہے کہ جس علاقے میں ان گاڑیوں پر حملہ کیا گيا ہے وہ جھڑپ والے علاقوں سے بہت دور ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے گزشتہ مہینے بھی شعف ضلع کے مرازیق علاقے میں اسی طرح کا حملہ کیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید ہو گئے تھے۔

ٹیگس

کمنٹس