Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی حکومت کی گولہ باری کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے

باخبر ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر ایک بار پھر گولہ باری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:المیادین کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے لبنان کے جنوبی صوبے "صور" کے شیخین اور مروحین ٹاؤن کو توپخانوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ بنت جبیل میں بھی کئی قصبوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق، صیہونی جیٹ فائٹر لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں اور آج شام بھی بیروت کے ضاحیہ علاقے پر اسرائیلی ڈرون طیارے گشت کرتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ضاحیہ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں ایک رہائشی عمارت تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ہیثم علی الطباطبائی المشہور سید ابوعلی شہید ہوگئے۔

سید ابوعلی کا شمار حزب اللہ کے اہم کمانڈروں ہوتا تھا جو اپنے 4 ساتھیوں سمیت صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں شہید ہوئے۔

ادھر لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ بیروت کے جنوبی ضاحیہ علاقے پر اسرائیل کا حملہ لبنان کی یوم آزادی کے دن انجام پایا جو اس بات کی علامت ہے کہ صیہونی حکومت کو بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کے اصولوں کی ذرہ برابر پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے لگاتار حملوں کے نتیجے میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھر رہا ہے۔

جوزف عون نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کی کوشش کری

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس