Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی دہشت گرد پھر نشانہ بنے

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ بغداد کی شاہراہ شعلہ میں اس وقت ہوا جب امریکی دہشت گرد فوجیوں کا ایک کانوائے وہاں سے گزر رہا تھا۔ اس دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں کئی دھماکے ہوئے۔

گزشتہ جمعرات کو بھی صوبہ ذی قار اور المثنی شاہراہ پر ایک دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔

عراق میں امریکی دہشتگردوں پر حملے روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں اور حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کانوائے کے علاوہ امریکی سفارتخانے، فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد کو بارہا بمبوں اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔

ٹیگس