Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی و اماراتی آلۂ کاروں میں شدید جھڑپیں

جنوبی یمن کے صوبے ابین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

عربی 21 کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے ابین کے زنگبار علاقے میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان ہفتے کی شب جھڑپیں ہوئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق عبوری کونسل کے مسلح گروہوں  نے صوبے ابین کے الطریہ علاقے میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے ہو رہی ہیں۔

یہ جھڑپیں عدن اور اس کے اطراف کے علاقوں سے شروع ہوئی ہیں جن کا دائرہ دیگر علاقوں اور جزیرہ سقطری تک پھیل گیا ہے۔

ٹیگس