Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • قومی اسمبلی بائی پاس پاکستان سعودی فوجی اتحاد میں شامل

پاکستان کی حکومت نے بالآخر قومی اسمبلی کی قرارداد کو پس پشت ڈالتے ہوئے نام نہاد سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا اقرار کر لیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سعودی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت ٹرمز آف ریفرنس کے بعد ہی عمل میں آئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) راحیل شریف سے متعلق سعودی عرب کے سرکاری رابطوں کا علم نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی اتحاد کا حصہ نہ بننے کے حوالے سے ایک قرار داد متفقہ طور پر پاس کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو اس بات کا پابند کیا تھا کہ وہ یمن پر سعودی جارحیت میں مقابل فریق بننے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے لیکن نواز شریف کے سعودی عرب کے ساتھ ذاتی تعلقات سے یوں دکھائی دیتا ہے کہ نواز شریف کی حکومت ذاتی روابط کو قومی مفادات پر ترجیح دیتی ہے۔

 

ٹیگس