Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات

پاکستان نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے مابین اہم اوراسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں۔

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں ایران کے ساتھ تعلقات کو اہم اور اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تہران اور ریاض کے حوالے سے متوازن تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے مشیر قومی سلامتی  نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی اور برادر ملک ہے اور ہم تہران - ریاض کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تمام اقوام اور اسلامی ریاستوں کی وحدت اور یکجہتی کا خواہاں ہے اور آپس میں وحدت کو وقت کی ضرورت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کو باہمی تعاون کے ذریعے عالم اسلام کے درمیان وحدت، ہم آہنگی اور یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ٹیگس