Sep ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • سعودی اور اماراتی عہدیداروں کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

بدھ کی شب ہونے والی اس ملاقات میں عادل الجبیر ، شیخ عبداللہ بن زائد اور عمران خان نے علاقائی معاملات اور خاص طور سے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا - 
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خارجہ امور کے اعلی عہدیداروں کا یہ دورہ ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ جب گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے مذکورہ ممالک سے تقریبا پانچ ارب ڈالر امداد حاصل کی ہے۔ 
پاکستان کے مرکزی بینک نے گزشتہ سال بتایا تھا کہ ملک کو پچانوے ارب ڈالر کے بیرونی قرضے کا سامنا ہے۔ 
پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں کا خیال ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت اسلام آباد حکومت قرض دے کر پاکستان کو اپنے علاقائی اہداف اور خاص طور سے جنگ یمن میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ 

ٹیگس