Aug ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کے آفیشل پیچ پر شہید عارف کی یادگار تصاویر

انسٹاگرام پر تاریخ سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کے آفیشل پیچ ’’khamenei_history‘‘ پر شہید عارف کی اکتیسویں برسی کے موقع پر کچھ یادگار تصاویر اور ویڈیو کو پوسٹ کیا گیا ہے۔

شہید والا مقام علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین، تحریک جعفریہ پاکستان کے صدر اور شیعہ قوم کے محبوب قائد تھے۔ آپ نجف اور قم کے حوزہ ہائے علمیہ میں زیر تعلیم رہے اور وہاں کے معروف فقہاء منجملہ حضرت امام خمینی(رح) کے سامنے زانوئے ادب طے کئے۔

شہید عارف حسین الحسینی بن سید فضل حسین 25 نومبر 1946 ء کو پاکستان کے شمال مغربیشہر پاراچنار کے میں پیدا ہوئے اور آپ کا تعلق ایک مذہبی، علمی اور سادات گھرانے سے تھا۔

1967سے 1973 نجف اشرف میں تعلیم کی خاطر قیام کیا۔پھر وہاں کی بعثی حکومت سے آپ کو ملک سے باہر دیا جس کے بعد آپ حوزہ علمیہ قم میں اپنے تعلیم سفر کو جاری رکھتے ہیں۔

علامہ شہید عارف حسینی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد قائد انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے ایک نمائندے کی حیثیت سے انقلابی و اسلامی اقدار کو ملک پاکستان میں عام کرنے کے لئے، مستقل بنیادوں پر تبلیغ کا کام شروع کیا۔

 

علامہ شہید عارف الحسینی 5 اگست 1988 کی صبح کو پشاور میں اپنے مدرسے میں صبح کے نماز کے بعد سامراجی ایجنٹوں کی گولی کا نشانہ بنے اور اس طرح آپ نے اپنے آقا و مولا شہیدِ کربلا امام حسین علیہ السلام  کی راہ پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

  رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ شہید عارف الحسینی کی یادگار تصاویر۔ (جنوری ۱۹۸۶)

https://www.instagram.com/khamenei_history/

ٹیگس