Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران کی فٹبال ٹیم بدستور ایشیا کی پہلے نمبر کی ٹیم

فیفا کی تازہ ترین رینکنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فٹبال ٹیم بدستور ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے سات سو چورانوے پوائنٹ حاصل کر کے ایک درجہ نیچے آنے کے باوجود فیفا کی جاری شدہ رینکنگ میں عالمی سطح  پر تینتیسواں مقام حاصل کیا ہے جبکہ ایشیا میں ایران کی فٹبال ٹیم بدستور پہلے نمبر پر بنی ہوئی ہے-

جنوبی کوریا کی ٹیم چھے سو اکیانوے پوائنٹ کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں چالیسویں نمبر پر اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے-

جاپان کی فٹبال ٹیم فیفا کی عالمی رینکنگ میں اکیاونویں نمبر پر اور ایشیا میں تیسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا عالمی سطح پر پچپنویں اور ایشیا کی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے- فیفا کی تازہ ترین درجہ بندی میں ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم بدستور دنیا کی بہترین اور پہلے نمبر کی ٹیم ہے جبکہ برازیل اور جرمنی کا مقام دوسرا اور تیسرا ہے-

ٹیگس