-
دبئی ایئر شو میں بڑا حادثہ، ہندوستانی لڑاکا طیارہ فضائی مظاہرے کے دوران کریش، پائلٹ کی موت+ویڈیو
Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۳آج دبئی میں ایئر شو کے دوران ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز ایئر شو میں ڈیمونسٹریشن کے دوران ہندوستان کا جنگی طیارہ تیجس کریش ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ بھیڑ کے لیے ڈیمونسٹریشن فلائٹ اڑا رہا تھا۔ ابتدائی رپورٹس میں یہ پتہ نہیں چل سکا تھا کہ حادثہ سے پہلے پائلٹ طیارہ سے باہر نکل پایا یا نہیں، لیکن اب موت سے متعلق خبریں سامنے آ گئی ہیں۔
-
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ہندو دیوی کے نام کے میڈیکل کالج میں مسلمان اکثریت کے خلاف شدت پسندوں کا احتجاج
Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۶وی ایچ پی، بجرنگ دل اور آر ایس ایس تنظیموں نے جموں میں شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج میں نوے فیصد مسلم طلبا کے داخلے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور داخلوں کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
دو مشہور ہندوستانی پکوان ایک بار پھر بہترین پکوانوں کی عالمی فہرست میں شامل
Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۴عالمی فوڈ گائڈ نے دنیا کے بہترین مُرغ پکوانوں کی تازہ فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بار پھر ہندوستان کے دو مشہور پکوان یا ڈِشز شامل ہیں۔
-
امریکہ نے ہندوستان کو ترانوے ملین ڈالر کے میزائل اور پروجیکٹائل فروخت کرنے کی منظوری دی
Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۷امریکہ نے ہندوستان کو ترانوے ملین ڈالر کے میزائل اور پروجیکٹائل فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
-
ہندوستان: کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ
Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۱جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے مبینہ طور پر ملک کے خلاف سرگرمیوں کو فروغ دینے کے الزام میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے-
-
ہندوستان اور افغانستان کے مضبوط ہوتے رشتے، طالبان حکومت کے وزیر تجارت کا پانچ روزہ نئی دہلی دورہ
Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۴افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر تجارت نے نئی دہلی میں جاری بین الاقوامی تجارتی میلے کا معائنہ کیا ہے۔
-
ہندوستان: مدھیہ پردیش میں بندر کے سوگ میں دعوتِ غم، چار ہزار سے زیادہ سوگوار شریک
Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۲ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک حیران کن اور عجیب و غریب واقعے کی خبر ملی ہے۔ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں لوگوں نے ایک بندر کے سوگ میں انسانوں کے لئے مخصوص رسومات ادا کی ہیں۔
-
کینیڈا کی ایران مخالف قرارداد سیاسی اور تخریبی: اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب
Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۵۹اقوام متحدہ میں نائب ایرانی مندوب نے کینیڈا کی ایران مخالف قرارداد کو سیاسی اور تخریبی قرار دیتے ہوئے اسے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
-
ہندوستان: نتیش کمارنے 10ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا
Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۸اطلاعات کے مطابق بہار کے صدر مقام پٹتہ میں آج جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار نے 10ویں باربہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لے لیا۔
-
شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر ٹرمپ کا نیا دعویٰ
Nov ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۶امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی حالیہ لڑائی کے بارے میں تازہ بات چیت میں کہا ہے کہ "وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں فون کر کے بتایا کہ انہوں نے ’لاکھوں جانیں بچائیں"