Jan ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اپوزیشن جماعت کانگریس نے منریگا بچاؤ سنگرام کے آغاز کا اعلان کردیا

ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے منریگا بچاؤ سنگرام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا قانون روزگار کے قانونی حق کو ختم، مالی بوجھ ریاستوں پر منتقل اور مرکزیت کو مضبوط کرتا ہے، جس کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی نے منریگا بچانے کی مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کے نئے قانون پر سخت اعتراضات اٹھائے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ نیا قانون دیہی ہندوستان کے مفادات کے خلاف ہے اور اس سے منریگا کے تحت حاصل روزگار کا قانونی حق ختم ہو جاتا ہے جبکہ کے سی وینوگوپال نے الزام لگایا کہ یہ قانون منریگا جیسے مانگ پر مبنی پروگرام کو ختم کرنے کی منظم کوشش ہے جو کروڑوں دیہی خاندانوں کے لیے سہارا رہا ہے۔

جے رام رمیش

 

جے رام رمیش نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ منریگا بچاؤ مہم نہیں بلکہ منریگا بچاؤ جدوجہد ہے، جس کا مقصد دیہی روزگار کے قانونی اور آئینی حق کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد آٹھ جنوری سے شروع ہو کر پچیس فروری تک چلے گی اور اس کی نوعیت دہلی تک محدود نہیں ہوگی بلکہ پنچایت، بلاک، ضلع اور ریاستی سطح پر منظم انداز میں آگے بڑھے گی۔

کے سی وینو گوپال

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ پارلیمنٹ میں حال ہی میں منظور کیا گیا نیا قانون، منریگا کی روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ منریگا کے تحت روزگار ایک آئینی حق تھاجبکہ نئے قانون میں یہ حق ختم کر دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس