-
ہندوستان: گجرات میں اچانک سیاسی ہلچل، تمام وزرا مستعفی
Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۲:۳۰ہندوستان کی ریاست گجرات میں وزیر اعلیٰ کو چھوڑ کر اچانک تمام وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سبھی 16 وزرا نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو سونپ دیا۔
-
200 فی صد ٹیرف کی دھمکی دے کر ہند پاک جنگ رُکوائی: امریکی صدر ٹرمپ کا نیا شگوفہ
Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۸امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے سلسلے میں اب ایک نیا شگوفہ چھوڑا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو 200 فی صد ٹیرف کی دھمکی دے کر یہ جنگ رُکوائی تھی۔
-
ہندوستان: بہار انتخابات، جے ڈی یو کی فہرست میں مسلمان امیدوار کا نام ندارد، سابق مسلمان وزیر نے پارٹی چھوڑی
Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۷ہندوستان کی ریاست بہار میں آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے مختلف سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کی فہرستیں جاری کر رہی ہیں، اسی کڑی میں جے ڈی یو نے اپنی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بھی مسلمان امیدوار کا نام نہیں ہے۔
-
چین نے ہندوستان کے خلاف شکایت کر دی
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۵چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں کے داخلی مینوفیکچررز کو غیر منصفانہ سبسڈی دینے کے لیے، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ڈبلیو ٹی او میں ہندوستان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
-
امریکہ سے باہر گُوگل کا سب سے بڑا مرکز ہندوستان میں
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۰عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ سرچ انجن کمپنی گُوگل نے امریکہ سے باہر اپنا سب سے بڑا مرکز ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ہندوستان: راجستھان میں بس میں آگ لگنے سے 20 افراد زندہ جل گئے
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۰مغربی راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں بس میں آگ لگنے کا ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم سے کم 20 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
-
ہندوستان سے آئی چونکانے والی رپورٹ، 7 اکتوبر سے اب تک 4500 مسلمانوں پر مقدمے، 265 گرفتار
Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ہندوستان میں آئی لو محمد کیمپین سے جڑے واقعات کے دوران اب تک ڈھائی سو سے زائد مسلمانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
-
بی جے پی کو پرینکا گاندھی نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا،کہا، "مودی حکومت میں دلت سماج کے لوگ محفوظ نہیں"
Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۵پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی راج میں اونچے عہدوں پر پہنچنے کے باوجود دلت افسر محفوظ نہیں۔ قبل ازیں، راہل گاندھی نے چنڈی گڑھ میں آنجہانی آئی پی ایس افسر کے اہل خانہ سے ملاقات کر انصاف کا مطالبہ کیا۔
-
ہندوستان: کانگریس نے امریکی صدر کے دعووں پر مودی کی خاموشی کو ایک بار پھر ہدف تنقید بنایا، کہا "ہمارے وزیر اعظم صرف تعریف سننا چاہتے ہیں۔"
Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۳ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارے وزیر اعظم ٹیرف کے بارے میں سننا نہیں چاہتے، ہمارے وزیر اعظم صرف تعریف سننا چاہتے ہیں اس لئے وزیر اعظم اس پر خاموش ہیں۔"
-
ہندوستانی اور فرانسیسی فوجی سربراہوں کی ملاقات: اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارروائیوں میں باہمی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور
Oct ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۸ہندوستان کے چیف آف اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب جنرل پیئر شل سے ملاقات کی جس میں دونوں اعلیٰ عہدیداروں نے اقوام متحدہ کی امن فوج کی کارروائیوں میں باہمی تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔