Dec ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف عراق اور شام کے عوام کے ہتھیار اٹھانے کی حمایت
    دہشت گردوں کے خلاف عراق اور شام کے عوام کے ہتھیار اٹھانے کی حمایت

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دہشت گردوں کے خلاف عراق اور شام کے عوام کے ہتھیار اٹھانے کی حمایت کی ہے۔

ماسکو میں ترک کردوں کی حامی جماعت کے رہنما صلاح الدین دیمرتاش کے ساتھ ملاقات میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ کردوں سمیت شام اور عراق کے عوام کو دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ملکوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ماسکو، شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے تمام عالمی فریقوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے ماسکو انقرہ تعلقات میں پید ہونے والی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کشیدگی کا ترکی کے عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شام کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے والے روسی طیارے کو مارگرائے جانے کے بعد سے روس اور ترکی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ترک کردوں کی حمایت یافتہ جماعت کے سربراہ کے دورہ روس پر ترکی کے صدر اردوغان کی حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترک کردوں کی حمایت یافتہ جماعت کے سربراہ صلاح الدین دیمرتاش روسی صدر ولادی میر پوتن سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

ٹیگس