Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • داعش کی حمایت کے تعلق سے امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن نے داعش کی تشکیل کی اجازت دی اور ہتھیاروں سے لیس کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے، کہ شام میں امریکہ کا اصل مقصد بشاراسد کی حکومت کو گرانا ہے، کہا ہے کہ واشنگٹن نے اس مقصد کے حصول کے لئے داعش کی تشکیل کی اجازت دی تھی- برطانوی اخبار گارڈین کی سائٹ نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کو توقع تھی کہ داعش کے وجود میں آنے اور اس کے پروان چڑھنے سے بشار اسد، امریکی مرضی کے مطابق سیاسی حل کو اپنانے اور اقتدار سے کنارہ کش ہونے پر مجبور ہو جائیں گے، کہا کہ ان دونوں مقاصد کے حصول کے لئے امریکہ نے داعش کو ہتھیاروں سے لیس کیا- امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ واشنگٹن، داعش کے طاقتور ہونے پر ہر لمحہ نظر رکھے ہوئے تھا، کہا کہ واشنگٹن کو یہ امید نہیں تھی کہ شامی حکومت، روس سے مدد کی درخواست کرے گی- جان کیری کے اس بیان کی آڈیو فائل، جو انہوں نے شامی حکومت کے مخالفین کے ساتھ ملاقات میں دیا تھا، پہلے ہی سی این این اور نیویارک ٹائمز نشر کر چکا ہے لیکن گفتگو کا وہ حصہ جس میں انہوں نے پینتیسویں منٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن نے داعش کی حمایت کی ہے، ان امریکی ذرائع ابلاغ نے نکال دیا تھا-

 

ٹیگس