Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • چیچنیا: داعش کا روسی فوجی بیس پر حملہ 6 فوجی ہلاک

چیچنیا میں داعش دہشتگردوں کی جانب سے روسی فوجی بیس پر حملے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے شمال مغربی شہر گروزنی کے علاقے نورسکایا میں دہشتگرد گروہ داعش کے 6 دہشتگردوں نے مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے روسی نیشنل گارڈز کے فوجی بیس پرحملہ کیا اور شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہواجس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں  6  حملہ آور بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ روسی نیشنل گارڈز نے گزشتہ سال چیچنیا کے سرحدی علاقے میں فوجی بیس قائم کیا تھا جہاں سرحدی تخریب کاریوں کو روکنے کے لئے فوجی دستے تعینات کئے گئے تھے۔

 

ٹیگس