May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • جرمن چانسلر کے بیان پر برطانوی وزیر داخلہ کا ردعمل

جرمن چانسلر کے بیان کے ردعمل میں برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ لندن یورپی یونین سے علیحدگی کے باوجود اس یونین کا طاقتور اتحادی بنا رہے گا۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ امبر راد نے پیر کے روز برطانیہ اور امریکہ کے بارے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بارے میں مذاکرات کی بات ہے تو لندن تمام یورپی ملکوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہے کہ برطانیہ، یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی ان کا طاقتور اتحادی بنا رہے گا۔انھوں نے یہ بات جرمن چانسلر کے بیان کے ردعمل میں کہی، جنھوں نے کہا تھا کہ یورپ اب امریکہ و برطانیہ پر بھروسہ نہیں کرسکتا اور اسے خود ہی اپنے مستقبل کی فکر کرنا ہو گی۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ جرمن چانسلر نے امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی پالیسیوں پر شک و شبہے کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے دیگر رکن ملکوں سے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر متحد رہیں اور اپنے اتحاد کا تحفظ کریں۔

ٹیگس