Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • شہری آزادی کی حامی تنظیموں کی طرف سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف شکایت

امریکا میں شہری حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹیوں نے نوجوان تارکین وطن کو گرفتار کئے جانے کے خلاف امریکی حکومت اور صدر ٹرمپ کے خلاف شکایت کی ہے

ہیل انٹرنیٹ ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ امریکا کی شہری حقوق کی آزادی کی حامی تنظیموں کی یونین اے سی ایل یو نے سماج دشمن عناصر کے ساتھ رابطے کے جھوٹے الزامات میں تارکین وطن نوجوانوں کوگرفتار کرلئے جانے پرحکومت کے خلاف درخواست دائر کی ہے - اس درخواست میں امریکا کے وزیرقانون ، تارکین وطن اور کسٹم کے محکمے آئی سی ای ، وزارت صحت اور پناہ گزینوں کی رہائش کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد دینے والے ادارے کو فریق بنایاگیا ہے - اے سی ایل یو نے تارکین وطن اور کسٹم کے محکمے پر الزام لگایا ہے کہ وہ بچوں کو گرفتار کرکے انہیں ان کے والدین کو اطلاع دئے بغیر جیلوں میں بند کردیتا ہے - واضح رہے کہ اے سی ایل یو نامیادارہ  امریکہ میں گرفتار کئے گئے تارکین وطن نوجوانوں کو جیلوں سے رہا کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور وہ یہ بھی کوشش کررہا ہے اس طرح کے واقعات کی تکرار نہ ہو -

ٹیگس