Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے خطرناک صدر، ہیلری کلنٹن

ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدرٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے خطرناک صدر ہیں۔

امریکا کی سابق وزیرخارجہ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ خطرناک صدر قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ اشتعال دلاتے ہیں اور خود بھی اپنے کنٹرول میں نہیں رہتے اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی ملکوں کی اہم شخصیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اسی قسم کے الفاظ استعمال  کئے تھے جبکہ شمالی کوریا کے صدر نے تو ٹرمپ کا ذہنی معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن نوے کے عشرے میں آٹھ برس تک امریکا کے صدر رہے تھے جبکہ مسز کلنٹن امریکا کی سابق وزیرخارجہ اور گزشتہ برس صدارتی امیدوار رہی تھیں۔

 

ٹیگس