Nov ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • چائلڈ لیبر کی تعداد میں اضافے پر تشویش

اقوام متحدہ نے دنیامیں چائلڈ لیبر کی تعداد میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائیڈر نے عالمی سطح پر چائلڈ لیبر کی تعداد میں اضافے کی بابت خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ہر دس بچوں میں ایک بچہ کام  کرنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریبا ایک سو باون ملین بچے محنت و مزدوری کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مذکورہ عہدیدار کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر چائلڈ لبیر کی حوصلہ شکنی کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ محنت نے دنیا کے مختلف ملکوں پر زور دیا کہ وہ چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کے لیے قومی اسٹریٹجی بنائیں۔ عالمی ادارہ محنت نے سماجی حمایت میں اضافے کو چائلڈ لیبر کی لعنت کے خلاف جدوجہد کا اصل راستہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس