Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کا حامی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کی بھرپور حمایت کی ہے ۔

سحر نیوز/ ایران: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے، فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منعقدہ نشست میں کہا کہ تمام بین الاقوامی مطالبات اور غزہ میں جنگ بند کرنے کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد ستائیس اٹھائیس کی منظوری کے باوجود ، اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کئے جانے اور غزہ کے عوام کے خلاف نسل کشی جاری رہنے کے ساتھ ہی اس علاقے کی ناگفتہ بہ صورتحال برقرار ہے اور غزہ میں سیکورٹی اور انسانی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سینیئر سفارت کار نے کہا کہ امریکہ نے تباہ کن کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی کو روکنے کے لیے تمام سیاسی اور سفارتی طریقوں کو بے اثر بنا دیا ہے اور اس نے جان بوجھ کر مغربی ایشیا کے خطے میں اپنے خود پسندانہ جغرافیائی سیاسی مفادات کے لیے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں کثیر الجہتی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایروانی نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر سیکشن پر اسرائیل کے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں کہ جس میں سات فوجی عہدیدار اور اہلکار شہید ہوگئے تھے، کہا کہ یہ عالمی برادری کے مشترکہ اصول یعنی سفارتی مقامات، قونصل خانوں اور اس کے ملازمین کو حاصل استثنی کی دھجیاں اڑانا ہے، اوریہ ایک انتہائی شرم کی بات ہے۔

ٹیگس