Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف دھمکیوں میں اضافہ

پاکستانی نژاد برطانوی وزیر ساجد جاوید کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔۔

ساجد جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیج پر اس خط کی تصویر جاری کی ہے جس میں ایک نامعلوم گروپ نے تین اپریل کو مسلمانوں کی سزا کادن قرار دیا ہے۔خط لکھنے والے نے اپنے مخاطبین کو مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسایا ہے اور ہر اقدام کے عوض نمبر دینے کا اعلان کیا ہے۔ان اقدامات میں مسلمانوں کوگالیاں دینا، مسلم خواتین کے سروں سے اسکارف کھینچنا، ایسڈ پھینکنا، چاقو زنی، مساجد میں بم دھماکے کرنا، وغیرہ شامل ہیں اور ہر اقدام کے عوض دس سے سو نمبر مقرر کیے گئے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ برطانیہ کے مسلمان وزیر کو موصول ہونے والے خط کے ساتھ ایک چپکنے والے مادے کے علاوہ برطانیہ کے دیگر شہروں کے مسلمانوں کے لیے بھی دھمکی آمیز خط ارسال کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی برطانیہ کے چار مسلمان ارکین پارلیمنٹ کو ایسے ہی دھمکی آمیز خط موصول ہوچکے ہیں۔مانچسٹر کی مسجد کو بھی گزشتہ دنوں ایسا دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس کے بعد انتہا پسند گروہ نے مسجد پر حملہ بھی کیا تھا۔کہا جارہا ہے کہ برطانیہ میں سن دوہزار سترہ کے دوران نسلی اور مذہبی بنیادوں پر انجام پانے والے جرائم میں قابل ذکر حدتک اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس