Mar ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • چین، روس اور ایران نے امریکہ کے نظام برتری کو خطرات سے دوچار کردیا ہے: امریکی انٹیلی جنس

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عالمی نظام مزید کمزور ہو چکا ہے اور چین، روس اور ایران جیسی بڑی طاقتوں نے امریکہ کے نظام برتری کو چیلنجز سے دوچار کردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: اس رپورٹ میں، جو واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات کو، سینیٹ میں امریکی انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کی شرکت سے ہونے والے اجلاس میں جاری کی گئی، کہا گيا ہے کہ چین بلند پرواز لیکن پریشان ہے، روس محاذ آرائی کا شکار ہے اور کچھ علاقائی طاقتیں جیسے ایران اور بہت سے غیر ریاستی عناصر نے بین الاقوامی نظام کے پرانے اصولوں اور امریکہ کی برتری کے نظام کو چیلنج کر رکھا ہے-

یہ رپورٹ، سال دوہزار چوبیس کے سالانہ خطروں کے جائزے ، کے عنوان سے جاری کی گئی اور اس میں بنیادی طور پر امریکہ کے خلاف چین اور روس کی طرف سے دھمکیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے پھیلاؤ کے بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے- یہ رپورٹ اس امر کی غماز ہے کہ جنگ یوکرین کے آغاز کے ساتھ ہی امریکہ نے یوکرین کی اقتصادی اور سیکیورٹی مدد کی ہے- سینیٹ کے اس اجلاس میں، امریکی نیشنل انٹیلیجنس مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ آوریل ہینز نے اراکین پارلیمان پر زور دیا کہ وہ یوکرین کو مزید فوجی امداد فراہم کرنے کی موافقت کریں۔ امریکہ کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ویلیم برنز نے بھی اس اجلاس میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین، یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

کانگریس میں امریکی انٹیلی جنس سربراہوں کی تقریریں، ایک احتجاج کرنے والے کے غصے اور چیخ پکار کے سبب روک دی گئیں۔ احتجاج کرنے والا یہ شخص غزہ میں شہریوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کر رہا تھا۔

ٹیگس