Jan ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکیاں نظر انداز، شمالی کوریا کا کئی کروز میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر کئی کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے منگل کو کئی کروز میزائلوں کے تجربے کئے ہیں ۔ جنوبی کوریا کے آرمی چیف نے میزائلوں کی تعداد کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر کہا ہے کہ ان کا ملک اس سلسلے میں امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر ان کے ملک کی گہری نظر ہے اور ہم اپنی دفاعی بنیادوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا نے کل منگل اور اتوار کو بھی کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا ۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربات اس ملک کے رہنما کی براہ راست نگرانی میں انجام پا رہے ہیں اور ان میزائل تجربات پر پیویانگ نے اعلان کیا ہے کہ یہ تجربات امریکہ اور جنوبی کوریاکی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں انجام پا رہے ہیں۔ کیم جونگ اون نے جنوبی کوریا کو اپنے ملک کا بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ دونوں کوریاؤں کا اتحاد ایک ناممکن مسئلہ بن گیا ہے۔

شمالی کوریا کا خیال ہے کہ واشنگٹن کی دھمکیاں اور دشمنی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے اور اس کے پیش نظر اسے امریکی امپریالیزم کے طویل مدت مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ تیاری رکھنا چاہیے۔

ٹیگس