Aug ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی صدرٹرمپ کی بیوی میلانیا وائٹ ہاؤس میں یرغمال

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف آئے روز جنسی اسکینڈل سامنے آرہے ہیں جس سے دلبرداشتہ ہو کر ٹرمپ کی بیوی میلانیا نے ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق معاون اومروسا نیومین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے خاتون اول میلانیا کو یرغمال بنا رکھا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر طلاق لی تو ملک بدر کر دیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی سابق ملازم اومروسا نے یہ بڑا انکشاف اپنی کتاب ان ہنجڈ   میں کیا ہے کہ خاتون اول میلانیا وائٹ ہاؤس میں یرغمال ہیں۔ اومروسا کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ سے طلاق لینا چاہتی ہیں لیکن انہوں نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ انہیں ڈی پورٹ کر دیں گے۔ اومروسا نے اپنی کتاب میں یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کے عہدے کی مدت ختم ہوتے ہی میلانیا طلاق لے لیں گی۔

واضح رہے کہ سلوونیا کی رہائشی میلانیا 1996 میں امریکا آئی تھیں۔

ٹیگس