Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے پرچین کی تاکید

چین کے صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہو گا۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

چین کے صدر نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں بہتری اورصنعتی ترقی کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم مشترکہ جدوجہد سے ہی لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 کےایجنـڈے کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

ٹیگس