Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • چین کی دھمکی کے بعد امریکہ کی پسپائی

چین کی دھمکی کے بعد امریکہ نے اپنے موقف سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر سے ملاقات اچھی رہے گی، تاہم ملاقات کب ہوگی اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین تجارتی معاہدہ چاہتا ہے، امید ہے بیجنگ امریکی ٹیرف پر کوئی جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔

چین نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مزید ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا ہے۔

ٹیگس